Breaking News
Home / اخبار / انتخابات کا دن ایرانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے، رہبر معظم انقلاب

انتخابات کا دن ایرانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے، رہبر معظم انقلاب

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر معظم نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صبح ٹھیک 8 بجے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔

اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر معظم نے کہا کہ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ اسلامی جمہوری ایران کی ضرورت ہے۔ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔

رہبر معظم نے کہا کہ ہماری نصیحت یہ ہے کہ عوام ووٹنگ میں حصہ لینے کو سنجیدہ لیں اور انتخابات میں شرکت کریں۔ اس نظام میں عوام کی شرکت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور دنیا میں اسلامی جمہوری ایران کی عزت اور آبرو عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔

About خاکسار

Check Also

سیرت آئمہ اطہار علیہ السلام ہمارے لیے نمونہ حیات ہے

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ سیرت آئمہ اطہار علیہ السلام ہمارے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے