Breaking News
Home / اخبار / امیر عبداللہیان کی کیوبا کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

امیر عبداللہیان کی کیوبا کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے لاطینی امریکہ کے دورے کے آخری مرحلے میں کیوبا کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور دلچسپی کے اہم دوطرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے لاطینی امریکہ کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں کیوبا کے صدر ڈیاز کنال سے ملاقات کی اور دوطرفہ اور بین الاقوامی امور میں دلچسپی کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور کیوبا کے اہم اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایران اور کیوبا کے عالمی امور میں باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایران کی جانب سے کیوبا کی کھلی حمایت اور اس پر عائد کردہ پابندیوں اور بیرونی مداخلت کی مذمت کی۔

کیوبا کے صدر نے کہا کہ امریکہ صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتا ہے اور اس کی نظر میں دوسروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ ہم نے اپنی سیاسی خودمختاری بھاری قیمت پر حاصل کی ہے اور ہم اسے برقرار رکھیں گے۔

در ایں اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز سے بھی ملاقات کی اور دونوں رہنماوں نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے کیوبن ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کی دوسرے ممالک پر یکطرفہ پابندیوں اور غنڈہ گردی کی پالیسی ناکام ہو جائے گی۔

امیر عبداللہیان نے کیوبا کے اندرونی معاملات میں واشنگٹن کی مداخلت اور 11 جولائی 2022 کو ان کے ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی بھی مذمت کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور کچھ دوسرے مغربی ممالک دنیا کے آزاد اور خود مختار ملکوں میں فسادات کو بھڑکانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے ذریعے پابندیوں اور دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کی ہائبرڈ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران اور ہوانا کے درمیان سیاسی تعلقات بلند ترین سطح پر ہیں کیونکہ دونوں ملک ایک جیسے نظریات رکھتے ہیں اور خودمختار رہنے اور یکطرفہ پن کی مخالفت کرنے کی کوششوں میں یکساں مقاصد رکھتے ہیں۔

کیوبا کے وزیر خارجہ نے ایرانی وفد کے اپنے ملک کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کے ساتھ تعلقات کو کیوبا کی ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے یکطرفہ پابندیوں اور دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت کی بھی مذمت کی اور تہران کی طرف سے اپنے ملک کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ہوانا میں ایک اور ملاقات میں کیوبا کے نائب وزیر اعظم ریکارڈو کیبریساس روئز کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے