Breaking News
Home / اخبار / بن سلمان کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

بن سلمان کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

 عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیاہےکہ سعودی سرکاری ٹی وی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکام کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اس سے قبل قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے