Breaking News
Home / اخبار / پاکستان اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

پاکستان اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

  پاکستانی وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

قبل ازیں  ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  سے گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے  پاکستانی عوام کے لیے بھی عید کا تہنیتی پیغام دیا۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے