Breaking News
Home / اخبار / واشنگٹن کا مبینہ سیف زون جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، تحریک جہاد اسلامی

واشنگٹن کا مبینہ سیف زون جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، تحریک جہاد اسلامی

فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سیف زونز کے بارے میں واشنگٹن حکام کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد قابض صیہونی رجیم کے قتل عام پر پردہ ڈالنا ہے۔

 المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی ذرائع نے غزہ کے علاقے خان یونس اور جبالیا پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا کہ مغربی کنارے میں قابض رجیم کے اقدامات نسلی تطہیر اور قتل عام کی پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد ہماری زمین کو اس کے باشندوں سے خالی کرنا ہے۔ تاہم غاصب رجیم کی جانب سے شروع کی گئی خون کی ہولی اسے فتح  نہیں دلا سکے گی بلکہ اس قاتل رجیم کی شکست یقینی ہے۔

اسلامی جہاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم قابض رجیم کے وحشیانہ قتل عام پر عربوں کی  بزدلانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام کو ہر طرح سے متحرک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے