Breaking News
Home / اخبار / قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے اردو زبان میں مجالس جاری+ تصاویر

قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے اردو زبان میں مجالس جاری+ تصاویر

قم المقدسہ میں پاکستان، ہندوستان اور دوسرے ممالک سے اردو زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جس کی وجہ سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے جوار میں اردو زبان میں متعدد مجالس منقعد ہورہی ہیں۔

  قم المقدسہ میں پاکستان، ہندوستان اور دوسرے ممالک سے اردو زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جس کی وجہ سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے جوار میں اردو زبان میں متعدد مجالس منقعد ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا  ہیئت سیدالشہداء العالمیہ، حسینیہ ابوالفصل العباس، حسینیہ بلتستانیہ سمیت دیگر امام بارگاہوں، گھر وں اور دینی مدارس میں عزاداری سیدالشہداء سلام اللہ علیہ جاری ہے جہاں مجالس سے پاکستان اور ہندوستان  کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام خطاب کررہے ہیں۔

انجمن سیدالشہداء العالمیہ کے تحت منعقدہ مجلس میں عزاداران سینہ زنی میں مشغول ہیں

حرم مطہر میں  دفتر قائد ملت جعفریہ کی جانب سے منعقدہ مجلس سے علامہ سید شفقت علی نقوی اور صحن فاطمیہ میں پاکستان کے بزرگ عالم دین آیت اللہ غلام عباس رئیسی خطاب کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہونے والی مجالس میں اکثریت علماء کرام اور طلاب کی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہر دن ایک عالم دین باری کے تحت خطاب کرتا ہے۔

روز عاشور اور تاسوعا قم میں مقیم اردو زبان بولنے والوں کی جانب سے  جلوس عزا بھی برآمد ہونگے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا)پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے۔

قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے  اردو زبان میں مجالس جاری+ویڈیو، تصاویر

قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے  اردو زبان میں مجالس جاری+ویڈیو، تصاویر

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے