Breaking News
Home / اخبار / فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے

فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نبرد اور مزاحمت کا سلسلہ اسرائیلی حکومت کے اندر تک پہنچ چکا ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے شمشیر قدس جنگ کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمشیر قدس کے نتائج صرف فلسطین تک محدود نہيں رہے بلکہ اس جنگ کی آواز پوری دنیا تک پہنچ گئی۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ شمشیر قدس جنگ کے ذریعہ اسرائیل کی سکیورٹی تھیوری پر کاری اور مہلک  ضرب وارد ہوئی اور آج شمشیر قدس نبرد کی بدولت قدرت کا پلڑا اسلامی مزاحمت کے حق میں ہے۔

حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی صورت میں مسجد الاقصی پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جائےگی اور ہم اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں  کے ذریعہ مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے