Breaking News
Home / اخبار / غزہ جنگ، شہداء کی تعداد 27 ہزار 478 ہوگئی

غزہ جنگ، شہداء کی تعداد 27 ہزار 478 ہوگئی

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد 27 ہزار 478 تک پہنچ گئی ہے۔

 اسپوتنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قتل عام کے 13 جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کے نتیجے میں 113 افراد شہید اور 205 زخمی ہوئے۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز سے اب تک 27,478 افراد شہید جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 66,835 ہو گئی ہے۔

 اس کے علاوہ تقریباً 7000 افراد تاحال لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے