Breaking News
Home / اخبار / عراق میں گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

عراق میں گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

شمالی عراق کی سب سے بڑی گیس فیلڈ کورمور گیس فیلڈ کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔

  نقل کیا ہے کہ صوبہ سلیمانیہ کے شہر چمچمال میں واقع کورمور گیس فیلڈ میں آج صبح ایک زوردار دھماکے آواز سنی گئی ۔ میڈیا رپوٹوں کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس گیس فیلڈ کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کردستان ٹوئنٹی فور چینل نے اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک راکٹ مذکورہ گیس فیلڈ کے قریب گرا۔

کورمور گیس فیلڈ عراق کے بجلی گھروں کے لیے مائع گیس فراہم کرنے اور مقامی باشندوں کی گیس کی ضروریات کو پورا کر نے والی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے۔
مذکورہ گیس فیلڈ کو اس سے قبل بھی متعدد بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے