Breaking News
Home / اخبار / افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق

افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق

افغان دارالحکومت کابل کی مسجدمیں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

ترجمان کابل پولیس خالد زادران کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد کی اموات کا خدشہ ہے، دھماکا مسجد کے اندر ہوا ہے، دھماکے میں ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں، دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 17 میں ہوا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 27 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر افغان مبلغ امیر محمد کابلی کی تصاویر بھی زیر گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔ اب تک کسی گروپ نے حملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم انہوں نے حتمی تعداد نہیں بتائی۔

ایک طالبان انٹیلی جنس آفیشل نے رائٹرز کو بتایا کہ 35 کے قریب افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

الجزیرہ نیوز نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے