Breaking News
Home / اخبار / عراق اور شام میں موجود داعش دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے

عراق اور شام میں موجود داعش دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے

روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں موجود داعش دہشت گرد افغانستان میں تیزی سے داخل ہورہے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام میں موجود دہشت گرد تیزی سے اب افغانستان کا رخ کررہے ہیں، ان دہشت گردوں کے پاس تخریب کاری کا وسیع تجربہ لہذا اب افغانستان میں صورت حال آسان نہیں، اس کے علاوہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ دہشت گرد افغانستان کے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کریں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے