Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی کا 153 واں دن، فلسطین کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کے جارحانہ حملے

طوفان الاقصی کا 153 واں دن، فلسطین کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کے جارحانہ حملے

غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر مظالم جاری ہیں۔

 الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے طوفان الاقصی کے بعد شروع ہونے والی جارحیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونی فورسز نے فلسطینی رہائشی علاقوں پر حملے کئے اس موقع پر حملہ آور فوج اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
غزہ سے موصولہ اطلاعات کے تحت صہیونی فضائیہ نے علی الصبح رفح کے جنوبی حصے پر بمباری کی جس میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ کے مرکزی علاقے البریج اور الزوایدہ کیمپ کے اطراف میں بھی صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں جس میں کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق غرب اردن کے شہر طوباس میں صہیونی فوج کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ رام اللہ پر صہیونی فورسز نے حملہ کرکے کئی فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔

الجزیرہ کے مطابق غرب اردن کے دیگر مقامات پر فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم اور جھڑپیں جاری ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے