Breaking News
Home / اخبار / طالبان نے غیرملکی میڈیا کی نشریات پرپابندی عائد کردی

طالبان نے غیرملکی میڈیا کی نشریات پرپابندی عائد کردی

افغان طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں کی نشریات پرپابندی عائد کردی۔

 ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں کی نشریات پرپابندی عائد کردی۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکا)اورجرمن  میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کوبند کردیا ہے۔

طالبان نے بین الاقوامی براڈکاسٹرز کونشریات فوری طورپربند کرنے کا حکم دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی پشتو،فارسی اورازبک زبان میں چلنے والی نشریات کوآف ائیرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

طالبان نے امریکہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں تاہم ریڈیو نشریات پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

افغان وزارت ثقافت کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ وائس آف امریکہ کی ٹی وی نشریات کوافغان کلچر اورسیاسی طورپرحکومت کی پالیسیوں سے متصادم ہونے پربند کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے