Breaking News
Home / اخبار / صہیونی حکومت مظاہرین کے غم و غصے کی آگ میں جل کر بھسم ہوجائے گی، ایران

صہیونی حکومت مظاہرین کے غم و غصے کی آگ میں جل کر بھسم ہوجائے گی، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل میں جاری سیاسی بحران کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بحران اس آگ کی طرح ہے جو نتن یاہو کی حکومت کو جلاکر بھسم کردے گی۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غاصب صہیونی وزیراعظم کی مجوزہ عدالتی اصلاحات کے خلاف جاری مظاہروں میں لاکھوں صہیونی سڑکوں پر آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کے مجرم وزیراعظم کی جانب سے اپنی طاقت بڑھانے اور سیاسی طور پر زندہ رہنے کی کوشش نے صہیونی معاشرے میں موجود اندرونی خرابیوں کی بخوبی نشاندہی کی ہے۔ عوام اور مظاہرین کے جم غفیر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر موجودگی اور سیکورٹی فورسز کے جھڑپیں اس کی زندہ مثال ہے۔

ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نتن یاہو کی غاصب حکومت کی جانب سے متنازع عدالتی ضابطے کے باعث جاری احتجاجی مظاہروں کو  "آگ بھڑکانے والے قابضین کے گھر میں آگ ” قرار دیا ہے۔

انہوں نے مغربی ممالک کی غاصب اسرائیل کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کنعانی نے برطانیہ، امریکہ اور یورپ کی طرف سے حمایت کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے