Breaking News
Home / اخبار / صدر رئیسی کا طوفان اور سیلاب میں تباہی پر لیبیا سے اظہار ہمدردی

صدر رئیسی کا طوفان اور سیلاب میں تباہی پر لیبیا سے اظہار ہمدردی

صدر رئیسی نے سیلاب اور طوفان کی وجہ سے جانی و مالی نقصان پر لیبیا کے وزیراعظم اور عوام کو پیغام بھیج کر تسلیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے لیبیا میں آنے والے طوفان اور سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور دیگر نقصانات پر لیبیا کے وزیراعظم اور عوام کو پیغام بھیج کر تسلیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ لیبیا کی حکومت اور عوام کے باہمی تعاون سے جلد صورتحال معمول پر آئے گی۔

صدر رئیسی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

جناب عبدالحمید الدبیبہ وزیر اعظم قومی وحدت لیبیا

لیبیا کے مختلف مقامات پر سیلاب اور طوفان کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع اور دیگر کی گمشدگی غم و اندوہ کا باعث ہے۔

میں ایرانی عوام اور حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اس موقع پر آپ سے ہمدردی اور تسلیت کا اظہار کرتا ہوں۔

ایران متاثرین کی مدد اور دوائی و دیگر ضروری سامان فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

امید کرتا ہوں کہ لیبیا کی حکومت اور عوام کے باہمی تعاون سے جلد حالات معمول پر اجائیں گے۔

خداوند متعال سے حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفاء کی دعا کرتا ہوں۔

سید ابراہیم رئیسی

صدر اسلامی جمہوری ایران

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے