Breaking News
Home / اخبار / سوڈان میں خانہ جنگی، 330 افراد ہلاک، تین ہزار سے زائد زخمی

سوڈان میں خانہ جنگی، 330 افراد ہلاک، تین ہزار سے زائد زخمی

عالمی ادارہ صحت نے انسانی بحران سے بچنے کے لئے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں محصور افراد کو نکالنے کے لئے وقتی طور پر جنگ بندی کریں۔

  الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے انسانی بحران سے بچنے کے لئے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں محصور افراد کو نکالنے کے لئے وقتی طور پر جنگ بندی کریں۔ دارالحکومت خرطوم میں واقع صحت کے مراکز میں پانی اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

بیان میں ادارے کی جانب سے طبی عملے اور علاج و معالجے کی سہولیات کی کمی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خرطوم میں طبی عملے پر حملے اور ہسپتالوں پر فوج کا قبضہ لمحہ فکریہ ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خرطوم میں واقع فوجی قیادت کی رہائشگاہ کے اطراف میں دوبارہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ فضاؤں میں دھواں کے گہرے بادل نظر آرہے ہیں۔ فوج اور پیراملٹری فورسز کے اعلی حکام ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غیر ملکی وفود پر حملوں کا الزام لگا رہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

عید اللہ الاکبر ،عید سعید غدیر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے