Breaking News
Home / اخبار / دوحہ امن مذاکرات کے بعد ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات محدوم

دوحہ امن مذاکرات کے بعد ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات محدوم

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے دوحہ میں امریکا ایران مذاکرات کے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہونے کے بعد سال 2015 میں ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات بہت خراب ہیں۔

عہدیدار نے شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ آپ دوحہ مزاکرات کو کسی پیش رفت میں ناکامی یا پیچھے دھکیلنے سے بیان کرسکتے ہیں لیکن اس وقت تمام یش رفتیں پیچھے کی جانب جارہی ہیں۔

تاہم عہدیدار نے دوحہ مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ان مذاکرات کے دوران یورپی یونین کے عہدیداروں نے 2015 کے جوائنٹ کمپریہینسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) کو بحال کرنے کے لیے دونوں فریقین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔

مذکورہ معاہدے کے تحت ایران معاشی پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنا جوہری پروگرام محدود کرنے پر رضا مند ہوا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2018 میں معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور ایران پر سخت امریکی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں جس کے ایک سال بعد تہران نے جوہری پابندیوں کی خلاف ورزی شروع کردی تھی۔

سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’ان کے مبہم مطالبات، حل شدہ معاملات کو دوبارہ کھولنا اور جوہری معاہدے سے غیر متعلقہ درخواستوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اختلافات کی دوری کے لیے اصل بات چیت امریکا اور ایران کے درمیان نہیں ہونی بلکہ ایران کی ایران کے ساتھ ہونی ہے کہ اس بنیادی سوال کو حل کریں کہ کیا وہ جے سی پی او اے میں واپسی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نکتے پر ہم پر یقین نہیں ہیں کہ کیا وہ (ایرانی) جانتے ہیں کہ وہ مزید کیا چاہتے ہیں، وہ بہت سی تفصیلات کے ساتھ دوحہ نہیں آئے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے امریکا، برطانیہ اور فرانسیسی سفارتکاروں نے ایک سال کی بات چیت کے بعد بھی معاہدہ بحال نہ ہونے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا۔

دوسری جانب ایران نے دوحہ مذاکرات کو مثبت قرار دیا اور امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ اس بات کی ضمانت دینے میں ناکام ہے کہ امریکی انتظامیہ دوبارہ اس معاہدے کو ترک نہیں کرے گی جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

ایرانی کے سفیر ماجد تخت روانچی نے کونسل کو بتایا کہ ایران نے امریکا سے اس بات کی مصدقہ ضمانت مانگی ہے کہ جے سی پی او اے کو دوبارہ نہیں توڑا جائے گا اور امریکا دوبارہ اسکی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

ساتھ ہی ایران نے اس بات کی بھی ضمانت مانگی کہ کسی بہانے سے ایران پر دوبارہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے