Breaking News
Home / اخبار / دنیا کا سب سے بڑا مہدوی اجتماع؛ مسجد مقدس جمکران میں دنیا بھر کے 30 لاکھ زائرین کی آمد

دنیا کا سب سے بڑا مہدوی اجتماع؛ مسجد مقدس جمکران میں دنیا بھر کے 30 لاکھ زائرین کی آمد

قم گورنریٹ کے عہدیدار نے اعلان کیا کہ 15 شعبان کی صبح تک مسجد مقدس جمکران میں 30 لاکھ زائرین کی شرکت ریکارڈ کی گئی۔ ایران اور دنیا بھر کے گوشہ و کنار سے امام زمانہ کے عقیدت مند اور عاشقین خود کو مسجد مقدس جمکران پہنچا رہے ہیں۔

  قم کی گورنریٹ کے ثقافتی اور سماجی شعبے کے ڈائریکٹر ابوالقاسم مقیمی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل قم ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں زائرین کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ ہم امام زمانہ کے ان عقیدت مندوں کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیمہ شعبان اور امام زمانہ ﴿عج﴾ کی ولادت باسعادت کے دن مسجد مقدس جمکران میں حاضر ہو کر امام زمانہ سے تجدید بیعت اور عقیدت کے اظہار کے لیے دنیا بھر سے لوگ آئے ہوئے ہیں، ساتھ ہی مختلف ملکوں کے باشندوں نے زائرین کی خدمت کے لیے موکب بھی لگائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 شعبان کی صبح تک 30 لاکھ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال زائرین کی تعداد اضافہ ہوا ہے جبکہ گاڑیوں کی رفت و آمد میں بھی  ۲۵ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین میں افریقہ، پاکستان، ہندوستان، یمن، عراق، افغانستان اور دیگر ملکوں کے زائرین کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان ملکوں کے شیعوں کی نمائندگی میں پیامبر اعظم ﴿ع﴾ بلیوارڈ میں موکب بھی مشاہدہ کیے جاسکتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے