Breaking News
Home / اخبار / خطے میں امن کی بحالی کے لئے صہیونی مظالم کا خاتمہ ضروری ہے

خطے میں امن کی بحالی کے لئے صہیونی مظالم کا خاتمہ ضروری ہے

ایرانی وزیرخارجہ نے عمان کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے میں امن کی بحالی کے لئے صہیونی مظالم کے خاتمے پر زور دیا۔

  عمان کے وزیرخارجہ نے ایران کے ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور فلسطین سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

سید بدر بن حمد البوسعیدی نے گفتگو کے دوران خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لئے صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں صہیونی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے عمان کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مشرق وسطی کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو روکنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کی بحالی کو اولین ترجیح ہونا چاہئے

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے