Breaking News
Home / اخبار / بھارت: ناسک میں افغانستان کے مسلم روحانی پیشوا ’صوفی بابا‘ قتل

بھارت: ناسک میں افغانستان کے مسلم روحانی پیشوا ’صوفی بابا‘ قتل

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ مسلمان روحانی پیشوا ‘صوفی بابا’ کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

بھارت کی نیوز ویب سائٹ ‘این ڈی ٹی وی’ کے مطابق ‘صوفی بابا’ کے نام سے مشہور خواجہ سید چشتی کو ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور قتل کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ان کے سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قاتل ان کی ایس یو وی بھی لے کر فرار ہو گئے۔

مزید بتایا گیا کہ ان کا ڈرائیور مرکزی ملزم ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سید چشتی ایولہ ضلع میں کئی برسوں سے مقیم تھا جبکہ قتل کے مذہبی مقاصد کا امکان مسترد کر دیا گیا ہے۔

پولیس افسر سچن پٹیل نے کہا کہ عینی شاہدین نے سید چشتی کے ڈرائیور پر الزام لگایا ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ریاست مہاراشٹرا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان روحانی پیشوا کو فائرنگ کا نشانہ بنایا: بھارتی میڈیا/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

پولیس نے کہا کہ قتل کا محرک ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، سید چشتی کے قتل کی وجہ ایک پلاٹ کا تنازع بھی ہو سکتا ہے جو انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے حاصل کیا تھا کیونکہ افغان شہری ہونے کی وجہ سے بھارت میں وہ زمین نہیں خرید سکتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی یہ وردات ایولہ کے قریب ایم آئی ڈی سی صنعتی زون کے قریب کھلے میدان میں رونما ہوئی۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے