Breaking News
Home / اخبار / امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی

امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک پُررونق علاقے میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

اسپوٹنک  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک پُررونق علاقے میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے سیکرامنٹو کی اسٹریٹ 10 میں واقع ریسٹورینٹس اور بار پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہاں درجنوں افراد موجود تھے۔

مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 10 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسلح شخص فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے