Breaking News
Home / اخبار / بھارت میں ہندوانتہاپسند کا مساجد سے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کا مطالبہ

بھارت میں ہندوانتہاپسند کا مساجد سے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کا مطالبہ

بھارت میں حجاب کے بعد اب اذان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ہندوانتہاپسند تنظٰم نے مساجد میں اذان دینے کے لئے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں حجاب کے بعد اب اذان کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ہندوانتہاپسند تنظٰم نے مساجد میں اذان دینے کے لئے لاؤڈاسپیکرز ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بال ٹھاکرے کے بھتیجے کی ہندوانتہاپسند تنظیم نے ریاست مہاراشٹرمیں مساجد میں اذان کے لئے نصب لاؤڈاسپیکرز3مئی تک ہٹانےکی دھمکی دے دی۔

انتہاپسند تنظیم کا کہنا ہے اگرمساجد سے لاؤڈاسپیکرنہ ہٹائے گئے تومساجد کے باہرلاؤڈاسپیکررکھ کر ہندوکے مذہبی گیت اوراشلوک بجائے جائیں گے۔

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ حجاب کے خلاف بھی باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے اورباحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں جانے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی جاچکی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے