Breaking News
Home / اخبار / بوڑھی لومڑی کے بل کے ارد گرد بلبورڈز لگا کر برطانیہ کے جرائم کا پردہ فاش کیا گیا

بوڑھی لومڑی کے بل کے ارد گرد بلبورڈز لگا کر برطانیہ کے جرائم کا پردہ فاش کیا گیا

برطانوی سفارت خانے کے ارد گرد "ننگ و عار کو رنگ سے نہیں مٹایا جا سکتا” کے تھیم والے بل بورڈز لگائے گئے ہیں جو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس ملک کے مجرمانہ اقدامات سے پردہ اٹھاتے ہیں۔

 حالیہ دنوں میں بعض شہریوں نے حالیہ فسادات کے دوران برطانیہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کے ردعمل میں برطانوی سفارت خانے کی دیواروں پر وال چاکنگ کر کے ایران کو غیر محفوظ بنانے کے لئے اس ملک کے اقدامات کی مذمت کی۔

برطانیہ کے سفیر نے کچھ مغربی ملکوں کے سفیروں کے ساتھ مل کر ان وال چاکنگز کو مٹایا لیکن ایک بار پھر کچھ شہریوں نے بے ساختہ اقدام کے تحت سفارت خانے کی دیواروں پر وال چاکنگ کر کے برطانیہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کی مذمت کی۔

در ایں اثنا اس سلسلے میں برطانوی سفارت خانے کے ارد گرد "ننگ و عار کو رنگ سے نہیں مٹایا جا سکتا” کے تھیم والے بل بورڈز بھی نصب کئے گئے جن میں انگلستان کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران انجام دیئے جانے والے جرائم کو بیان کیا گیا ہے۔ آج صبح سے سوشل میڈیا پر ان بل بورڈز کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت رد عمل دیکھا جا رہا ہے۔

ابھی تک کسی بھی تنظیم اور ادارے بالخصوص تہران میونسپلٹی نے ان بل بورڈز کی تنصیب کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے