Breaking News
Home / اخبار / زمان پارک جانے والے تمام راستے بند، پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

زمان پارک جانے والے تمام راستے بند، پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

لاہور میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے۔

 نقل کیا ہے کہ زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے۔زمان پارک کے اطراف راستے بند ہونے سے مال روڈ اورکینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زمان پارک کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے