Breaking News
Home / اخبار / ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، چینی وزیر خارجہ

ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں بڑھانے پر زور دیا۔

 نووستی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ بیجنگ چاہتا ہے کہ عالمی برادری ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرے۔

انہوں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے حصول کے لیے مسئلہ فلسطین پر ایک وسیع تر اور زیادہ موثر بین الاقوامی امن کانفرنس منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

واضح رہے کہ غزہ پر جاری صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور جنگی جرائم میں اضافے کے خلاف اس رجیم کے کئی یورپی اور مغربی اتحادی بھی آواز اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری طرف غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد اٹھائیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ قابض صیہونی رجیم کے شرمناک جنگی جرائم بدستور جاری ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے