Breaking News
Home / اخبار / ایران نے حق دفاع کے تحت اسرائیل پر حملہ کیا، شامی وزیرخارجہ

ایران نے حق دفاع کے تحت اسرائیل پر حملہ کیا، شامی وزیرخارجہ

ایرانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے شامی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے حق کا دفاع کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

 شام کے وزیرخارجہ فیصل مقداد نے ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کہا کہ صہیونی حکومت نہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتی ہے اور نہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابند ہے۔ اس سرکش حکومت کے خلاف ایران نے اپنے دفاع کے حق کے تحت کاروائی کی ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین میں عوام کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنے پر مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور شام دونوں صہیونی مظالم کے شکار فلسطینی عوام کی حمایت پر متفق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا حملہ ایک معقول اور مناسب ردعمل تھا۔ صہیونی حکومت کو کوئی جارحانہ قدم اٹھائے تو ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت مزید کاروائی کرے گا۔

About خاکسار

Check Also

عید اللہ الاکبر ،عید سعید غدیر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے