Breaking News
Home / اخبار / ایران عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، صدر رئیسی

ایران عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، صدر رئیسی

عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا ہے ایران زبانی اور عملی طور پر عراق کی سلامتی کو اہمیت دیتا ہے۔

، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے الجزائر میں عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کے ساتھ ملاقات کی۔

دونوں صدور نے باہمی تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اور تعاون میں اضافے پر تاکید کی۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ ایران عراق کی سیکورٹی اور سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے ۔

دونوں ممالک کو دہشت گردی اور علیحدگی پسندگی کے خلاف مل کر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق نے صہیونی حکومت کے کارندوں کے خلاف باہمی تعاون سے آپریشن کیا ہے۔ کردستان کے علاقے میں اسرائیلی ٹھکانوں اور جاسوسی اڈوں کو مل کر تباہ کرنے کی ضرورت ہے۔ شہید قاسم سلیمانی نے دونوں ملکوں کو درپیش دشمن کے خطرات کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر عراقی صدر نے کہا کہ عراق اور ایران ہمسایہ سے بڑھ کر ایک دوسرے سے تعلقات رکھتے ہیں۔ دونوں کے درمیان دینی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ ایران نے اہم مواقع پر عراقی عوام کی مدد کی ہے جس کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے