Breaking News
Home / اخبار / ایران اور پاکستان کی یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایران اور پاکستان کی یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مشہد کی جامعہ رضوی برائے اسلامی علوم کے وائس چانسلر سے ملاقات کے دوران پاکستان کی چار جامعات کے وائس چانسلرز نے علمی اور ثقافتی پروگراموں میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔

  پاکستان کی چار یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز کے صدر حجت الاسلام جہانگیری سے ملاقات کی جس میں علمی اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد اور ان پر عمل درآمد کے سلسلے میں شراکت داری اور تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس مفاہمتی یاد داشت میں مشہد کی جامعہ رضوی برائے اسلامی علوم  اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے علم و حکمت کے فروغ اور تعلیمی، ثقافتی، تحقیقاتی اور جدید سہولیات   کے شعبوں میں تعاون کی سطح کو بہتر بنانے کی غرض سے دستخط کئے گئے۔

مشترکہ تعاون کی اس یاد داشت میں 9 مضامین کو مفاہمت کے بنیادی اور مرکزی عنوانات کے طور پر بیان کیا گیا جن میں سے ہر ایک کے ذیل میں ضروری تبصرے کے ساتھ تعاون کے کئی دیگر معاملات شامل کئے گئے ہیں۔

تعلیمی، تحقیقی، ثقافتی، مواصلاتی  اور بین الاقوامی امور کے شعبوں میں تعاون کا طریقہ کار اس یادداشت کے مضامین میں شامل ہے۔

اسی طرح تعاون کا دائرہ کار، مالیاتی اور عمومی قوانین، فریقین کی قانونی اقامت جیسے امور بھی اس یاد داشت میں  شامل ہیں، جن کی وضاحت مختلف شقوں اور ذیلی تبصروں میں کر دی گئی ہے۔
آخر میں فریقین نے اس مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرتے ہوئے اس کے مندرجات پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے