Breaking News
Home / اخبار / ایران اور روس کا تیل اور گیس کے نئے معاہدوں پر اتفاق

ایران اور روس کا تیل اور گیس کے نئے معاہدوں پر اتفاق

ایرانی وزیر پیٹرولیم اور روس کے وزیر توانائی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فریقیں نے تیل اور گیس کے شعبوں کو ترقی دینے کے نئے معاہدوں پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔

، ہفتے کے روز الجزائر میں GECF سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے روسی فیڈریشن کے توانائی کے وزیر نکولے شولگینوف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے ایس سی او کے فریم ورک میں یوریشین خطے میں گیس ہب بنانے، تیل اور گیس کے شعبوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کی جانب سے تیل اور گیس کے نئے معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے بھی سازگار مذاکرات ہوئے۔

اوجی اور شولگینوف نے ایران اور روس کے درمیان پاور گرڈ کے کنکشن کے حوالے سے طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 واضح رہے کہ GECF عالمی گیس کی صنعت سے متعلق مسائل بشمول مارکیٹ کے رجحانات، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ جس کا سربراہی اجلاس سالانہ بنیادوں پر منعقد ہوتا ہے جہاں تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اکٹھے ہوتے ہیں۔ ایران 2027 میں جی ای سی ایف سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے