Breaking News
Home / اخبار / ایرانی وزیر خارجہ کی بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی بیروت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے میڈیا دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس تحریک کے سیکرٹری جنرل کی ایرانی وزیر خارجہ سے بیروت میں ملاقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

 العہد ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا آفس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی ملاقات کی ویڈیو شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں جو بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبی امانی کی موجودگی میں منعقد ہوئی، فریقین نے خطے اور لبنان کی تازہ ترین سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

البتہ اس سلسلے میں لبنانی ذرائع کی جانب سے مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔

 حالیہ دنوں میں لبنان اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد بیروت علاقائی اور بین الاقوامی سرگرمیوں اور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

لبنانی تنظیم نے اہم صہیونی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے