Breaking News
Home / اخبار / اوصاف اور کمالات خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی(صل الله علیه واله وسلم)

اوصاف اور کمالات خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی(صل الله علیه واله وسلم)

اوصاف اور کمالات خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی(صل الله علیه واله وسلم)

رسول خدا کائنات کی افضل و اکمل ہستی ہیں

بعد از خدا بزرگ توی قصہ مختصر

اس حقیقت کے اعتراف کے باوجود ہم آنحضرت کو نہ تو پہچاننے کا دعوی کرسکتے ہیں نہ کماحقہ انکی مدح و ثنا کرسکتے ہیں اس لیے معرفت رسول کا آسان راستہ یہ ہے
خدا سے‌معرفت رسول کی بھیک مانگی جائے
اللھم عرفنی رسولک
رسول خدا کی حقیقی معرفت خدا کروا سکتا ہے یا اھلبیت
اس لئے کہ اللہ خالق رسول ہے اور اھلبیت رسول کے قریبی ترین رشتہ دار اور علم لدنی کے مالک ہیں
چنانچہ جیسا اہلبیت نے رسول خدا کی مدح و ثنا کی اور انہیں پہچنوایا ہے ایسی معرفی آج تک کسی صحابی اور دانشور نے نہیں کی۔
امام زین العابدین نے صحیفہ سجادیہ کی دوسری دعا میں کچھ اس طرح آنحضرت کی شخصیت پر روشنی ڈالی ہے کہ آنحضرت کی زندگی کے تمام گوشوں کی مکمل تصویر نگاہوں کے سامنے آجاتی ہے ۔
مذکورہ دعا میں آنحضرت کے درج ذیل اوصاف و کمالات واضح ہوتے ہیں:

١-آپ وحی الہی کے حامل ہیں

٢-آپ پاکیزہ نسب اور برگزیدہ خلائق ہیں

٣-خداوند عالم نے آپ کو تمام انبیاء کے آخر میں بھیجا جس کے بدع سلسلہ نبوت ختم کردیا ہے ۔

٤-آپ آخری پیغمبر ہیں تو آپ کی امت بھی آخری امت ہے

٥-رسول کے اہل بیت لوگوں کے اعمال کے نگران اور ان کے گواہ ہیں

٦-آپ رحمت و رافت کا مجسمہ اور خیر و برکت کا سرچشمہ تھے

٧-آپ کی دوستی و دشمنی کا معیار صرف ایمان و عمل صالح تھا اس سلسلہ میں آپ اپنے اور بیگانے میں کوئی امتیاز نہیں برتتے تھے

٨-آپ نے احکام الہی کی تبلیغ اور اعلائے کلمۃ اللہ کیلئے جان کی بازی لگادی دین کی خاطر دکھ سہے مصیبتیں جھیلیں گھر بار چھوڑا اور ہجرت اختیار کی۔

٩-اپنی صلاحیت نظم و نسق سے مسلمانوں کی شیرازہ بندی کی اور ان کی فلاح و نجاح کا سامان کیا

١٠-آپ راہ خدا میں ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کے مقابل صف آراء ہوئے ۔

١١-کسی موقع پر اپنی قوت و طاقت پر بھروسہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ خدا کی نصرت و تائید کے خواہاں اور اسکی مدد کے طالب رہے۔

١٢-آخر حسن نیت اور حسن عمل کی بدولت انجام کار کامیابی انہیں نصیب ہوئی اور قبولیت شفاعت کے درجہ رفیعہ پر فائز ہوئے۔

اقتباس از صحیفہ کاملہ مفتی جعفر حسین

About سلیمان زارع

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے