Breaking News
Home / اخبار / انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دنیا بھر کے آزادی پسندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ایرانی وزیر داخلہ

انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دنیا بھر کے آزادی پسندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ایرانی وزیر داخلہ

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم مارچ کے انتخابات کے شاندار انعقاد پر دنیا بھر کے آزادی پسندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب کہ بدخواہوں اور تسلط پسند دشمنوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

  ایرانی وزیر داخلہ "احمد وحیدی” نے آج شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یکم مارچ کو انتخابات کا شاندار انعقاد رمضان المبارک کی آمد پر خدا کی جانب سے ایک تحفہ تھا۔ ایران اور دنیا بھر کے آزادی پسندوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب کہ بدخواہوں اور دشمنوں کی مایوسی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے باشعور عوام نے ایک بار پھر انتخابات کے میدان میں اپنی پرجوش موجودگی کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

وحیدی نے کہا کہ دشمن نے مایوسی پھیلانے کے لیے اپنے تمام حربے استعمال کیے، لیکن عوام نے معاشی مشکلات کے باوجود شاندار شرکت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں واضح کیا کہ پورے ملک میں وائٹ ووٹوں کی تعداد 5 فیصد ہے اور جن چار حلقوں میں الیکشن الیکٹرانک طریقے سے ہوئے وہاں وائٹ ووٹوں کی شرح بھی 5% تھی۔ اس انتخابی راونڈ میں خلاف ورزی کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کے انتخابات سے متعلق چار خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں سیکیورٹی مثالی تھی۔ جب کہ دشمن اور ان کے گماشتے سیکورٹی کے مسئلے کو لے کر پروپیگنڈہ کر رہے تھے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایران میں سیکورٹی استحکام کو سمجھنے کے لیے پڑوسی ممالک کی سیکورٹی صورت حال پر نظر ڈالنا ہی کافی ہوگا۔

انہوں نے انتخابات کی صحت مندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند انتخابات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا گیا۔ لہذا الیکشن کمیشن ایگزیکٹیو باڈیز کی دیانتداری  قابل تعریف ہے۔ صحت مندانہ انتخابات کے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا اور مکمل درستگی کے ساتھ ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

وحیدی نے مزید کہا کہ ہم نے تمام امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے  اور صح مندانہ رقابت کی فضا دیکھی۔ امیدواروں کی تعداد بے مثال تھی۔ یہ انتخابات کی تیسری جہت تھی جس پر رہبر معظم انقلاب نے زور دیا تھا۔

انہوں نے انتخابات میں عوام کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: چوتھا نکتہ شرکت کا تھا۔ ہم نے پچھلے راونڈ کے مقابلے اس دفعہ ازدحام پایا۔ یہ غیر معمولی شرکت ملک کے بعض حصوں میں موسم کی خرابی اور انتخابات کے نزدیک دشمن کے پروپیگنڈوں کے باوجود تھی۔ نتیجے کے طور پر، ہم نے بیلٹ بکس میں 25 ملین لوگوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا۔

وزیر داخلہ نے مزید واضح کیا کہ انتخابات کی یہ چاروں خصوصیات اطمینان بخش حد تک نمایاں رہیں۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں بشمول نگران اور انتظامی بورڈ، گارڈین کونسل، میڈیا، شہداء کے اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ کے 245 جب کہ مجلس خبرگان رہبری کے 88 منتخب نمائندےہیں اور ہم ان دونوں ایوانوں کے تمام منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وحیدی نے انتخابات کے دوسرے راونڈ کے وقت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا دوسرا راونڈ اپریل کے آخر یا مئی کے شروع میں ہوگا۔ تاہم اس سلسلے میں گارڈین کونسل سے مشاورت جاری ہے ۔

انہوں نے منتخب اراکین کی طرف سے انتخابی ڈسپلن کی پابندی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہمیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی تعمیل پر منتخب عہدیداروں اور ان کے حامیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ایک آدھ کیس مشاہدے میں آیا لیکن مجموعی صورت حال شفاف اور قابل تعریف تھی۔

About خاکسار

Check Also

ایران اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اطمینان بخش ہے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے قطر کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے