Breaking News
Home / اخبار / امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک

امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک

ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے3 طلبا ہلاک اور6 طلبا سمیت 8افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں15سال کے طالب علم نے ساتھی طلبا پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3طلبا ہلاک اور6 طلبا اورایک ٹیچر سمیت8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کوگرفتارکرکے ہینڈ گن قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق طالب علم نے سیمی آٹومیٹک گن سے15سے20 راؤنڈ فائرکئے۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں موجود حملہ آور طالب علم نے پولیس سے بات کرنے سے انکارکردیا اوروہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے