Breaking News
Home / اخبار / امریکی ریاست لوزیانا کو بڑے سمندری طوفان کا سامنا

امریکی ریاست لوزیانا کو بڑے سمندری طوفان کا سامنا

رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانا کو طوفان کیٹرینا کے 16 سال مکمل ہونے کے دن ایک اور بڑے طوفان آئیڈا کا سامنا ہے۔

طوفان کے پیش نظر ساحلی شہروں سے انخلا کا عمل جاری، نیو اورلینز ایئرپورٹ پر آج کی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان آئیڈا کی شدت بڑھ کر کیٹگری چار ہوگئی ہے، طوفان آج لوزیانا کے شہر نیوارلینز سے ٹکرائے گا۔ حکام نے شہریوں کو فوری انخلا کی وارننگ دے رکھی ہے،جس کے تحت نیوارلینز سمیت دیگرشہروں سے انخلا کا عمل جاری ہے۔

لوزیانا کے گورنر نے شہریوں کوخبردار کیا ہے کہ طوفان آئیڈا 1850ء کے بعد سے اب تک کا طاقتور طوفان ہوسکتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے