Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی، حزب اللہ کے صہیونی فورسز پر شدید ترین میزائل حملے

طوفان الاقصی، حزب اللہ کے صہیونی فورسز پر شدید ترین میزائل حملے

لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر شدید میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

 المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سےمقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فورسز اور فوجی تنصیبات پر شدید میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے کفر بلوم قصبے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔

تنظیم کے مطابق یہ میزائل حملے صہیونی فورسز کی جانب سے لبنانی سرحد کے اندر حملے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہونے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں کے بعد صہیونی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے