Breaking News
Home / اخبار / امام حسین راہ حق پر کھڑے ہیں/غلام قوم کوئی بڑا کام نہیں کر سکتی، عمران خان

امام حسین راہ حق پر کھڑے ہیں/غلام قوم کوئی بڑا کام نہیں کر سکتی، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ کربلا میں رونما ہوا اور اگر کوفہ کے لوگ اس وقت حضرت امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دیتے اور حق والوں کی صفوں میں شامل ہو جاتے تو حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب، شہید نہ کئے جاتے اور یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔

پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور زمان پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں ہجوم کو ایک قوم بنتے دیکھ رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ظالم کے آگے سر نہ جھکانے کا درس ہمیں حضرت امام حسین ع نےدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف کے بت کو پاش پاش کرنے کا درس ہم نےحضرت امام حسین ع سے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے خلاف قیام کیا اور کوفہ کے لوگوں کو معلوم تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام حق پر ہیں لیکن یزید کے ظلم و ستم اور خوف کی وجہ سے انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے آخر تک وہ پچھتائے اور ظلم و ستم کی چکی میں پستے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ کربلا میں رونما ہوا اور اگر کوفہ کے لوگ اس وقت حضرت امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دیتے اور حق والوں کی صفوں میں شامل ہو جاتے تو حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب، شہید نہ کئے جاتے اور یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ غلام قوم کوئی بڑا کام نہیں کر سکتی، زندہ قوم ہی اوپر جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو تباہ کیا ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، مجھے عوام کے جذبے اور جنون کا احساس ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے