Breaking News
Home / اخبار / اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں نظام صحت کا سب سے بڑا منصوبہ؛ آیت اللہ رئیسی نے حضرت مہدی ﴿عج﴾ اسپتال کا افتتاح کردیا

اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں نظام صحت کا سب سے بڑا منصوبہ؛ آیت اللہ رئیسی نے حضرت مہدی ﴿عج﴾ اسپتال کا افتتاح کردیا

امام زمانہ ﴿عج﴾ کے روز ولادت پر اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں نظام صحت کا سب سے بڑا منصوبہ حضرت مہدی ﴿عج﴾ فنکشنل کردیا گیا، صدر آیت اللہ رئیسی نے جدید ترین سہولیات کے حامل حضرت مہدی ﴿عج﴾ اسپتال کا باضابطہ افتتاح کیا۔

  ایران کے دارالحکومت تہران میں انقلاب اسلامی کے بعد نظام صحت کا سب سے بڑا منصوبہ حضرت مہدی ﴿عج﴾ میگا ہسپتال فنکشنل کر دیا گیا۔ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شرکت کی اور ہسپتال کا باضابطہ افتتاح کیا۔

حضرت مہدی ﴿عج﴾ اسمارٹ ہسپتال ایک ہزار بیڈز پر مشتمل میگا ہوسپٹل ہے اور تہران کے امام خمینی ہوسپٹل کمپلیکس میں واقع ہے۔ جدید ترین سہولیات اور عالمی معیار کا یہ میگا اسمارٹ ہسپتال 18 منزلہ عمارت اور 1 لاکھ  8 ہزار 157 مربع میٹر پر بنایا گیا ہے۔ ہسپتال میں 522 جنرل بیڈز، 204 اسپیشل بیڈز، 110 ایمرجنسی بیڈ، 42 آپریشن تھیٹر اور جدید ترین آلات نصب رکھے گئے ہیں۔

یہ میگا ہسپتال جسے "مہدی کلینک” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، عالمی معیار کا منصوبہ ہے۔ منصوبے کا آغاز تقریباً 12سال پہلے ہوا تھا جس میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور نجی شعبے نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ایرانی رواں سال 1401 (2022-2023) کے آغاز سے ہسپتال کا تقریباً 90 فیصد فزیکل اسپیس مکمل ہو چکا تھا اور شب و روز کی کوششوں سے آلات کی تنصیب کا مکمل کر کے سال کے آخری ایام میں ﴿١۵ شعبان، ولادت امام زمانہ عج ﴾ کے موقع پر مریضوں کے داخلے کے لیے فنکشنل کردیا گیا ہے۔ اس وقت 110 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی پہلی منزل ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور ریڈیولوجی جیسے بڑے آلات کی تنصیب کے بعد بیماروں کے لیے آپریشنل کرد گئی ہے۔

در ایں اثنا ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ حضرت مہدی ﴿عج﴾ کے مبارک نام سے موسوم یہ تقریب بھی مبارک ہے جس میں عوام کی خدمت کے لیے ایک جدید ترین سہولیات کے حامل ہسپتال کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ حکومتی ذمہ داروں سمیت ہسپتال کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور حضرت مہدی ہسپتال کو ملک کے اعزازات میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اس ہسپتال کو سمارٹ ہسپتال کا نام دیا گیا ہے اور تقریباً 400 فیکلٹی ممبران یہاں پر کام کرتے ہیں۔ اساتذہ سے ہمارا مطالبہ ہے کام کے معیار کو برقرار رکھیں۔ بہت سارے کیسز اور درخواستیں آسکتی ہیں لیکن کوشش کریں کہ کام کے معیار کو نظر انداز نہ کریں۔ طبی کام کا معیار ہی وہ ہے جس نے ہمارے علاج معالجے کے کام کو نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں مشہور کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے