Breaking News
Home / اخبار / اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاورزی کر رہا ہے، لبنان

اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاورزی کر رہا ہے، لبنان

اقوام متحدہ میں لبنان کے مندوب نے صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں اس ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رجیم کو لبنان کے خلاف جارحیت بند کرنے اور قرارداد 1701 پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔

  المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ میں لبنان کے مندوب نے صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں اس رجیم کو سلامتی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس قرارداد کی خلاف ورزی کرنے والا فریق ہے۔ اس نے 2006 سے اب تک لبنان کے خلاف جن جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ان کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ مقدمات سلامتی کونسل میں درج کئے گئے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی دھمکیاں بدستور جاری ہیں اور ان دھمکیوں میں اقوام متحدہ میں اس رجیم کے نمائندے کے بیانات بھی شامل ہیں جو اس کی جنگ میں توسیع اور لبنان پر حملے کا بہانہ تلاش کرنے کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں لبنان کے مندوب نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف حملے بند کرنے اور قرارداد 1701 پر مکمل طور پر عملدرآمد کا پابند بنائیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے