Breaking News
Home / اخبار / اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں، صہیونی انتہاپسند وزیر

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں، صہیونی انتہاپسند وزیر

انتہاپسند وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حماس کے پاس یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

 الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر خزانہ بتسیل اسموتریچ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگی بچانا اور حماس کی قید سے ان کو آزاد کرنا اسرائیلی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہر قیمت پر یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں، اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔ اس طرح یرغمالیوں کی واپسی کا عمل بھی متاثر ہوگا۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنما لاپیڈ نے وزیرخزانہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموتریچ کا بیان انتہائی شرمناک ہے۔ موجودہ کابینہ امریکہ اور عالمی برادری کا اعتماد کھوچکی ہے۔ اسرائیل کو اس وقت دوسروں کا اعتماد بحال کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے