Breaking News
Home / اخبار / کابل، وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکہ

کابل، وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکہ

افغان ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں اہم علاقے میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

مقامی چینل طلوع نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا ہے کہ کابل کے حساس علاقے آریا میں رات آٹھے بجے سے تھوڑی دیر پہلے زور دار بم دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے ابھی تک نقصانات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

افغان حکمران جماعت طالبان نے بھی رسمی طور پر ابھی تک دھماکے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جائے حادثہ کے آس پاس اہم عمارتیں واقع ہیں۔

تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

یمن کے ساحل پر ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے یمن کے الحدیدہ سے 66 ناٹیکل میل جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے