Breaking News
Home / اخبار / پاکستان کی دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان نےشام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک بیان میں پاکستانی دفتر خارجہ کیترجمان نے کہا ہے کہ متاثرین کے اہلخانہ، ایرانی حکومت و عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غاصب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کےدارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، حملے میں ایران کی القدس بریگیڈز کے اہم کمانڈر سمیت 7 افراد شہید ہوئے تھے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے