Breaking News
Home / اخبار / لبنان، حزب اللہ نے متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

لبنان، حزب اللہ نے متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فسلطین کے شمال میں صیہونی فوج کے 3 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

 حوالے سے خبر دی ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی فوج کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے صیہونی فوجی سینٹر شتولا اور بستی جرداح کو بھاری ہتھاروں سے نشانہ بنایا۔

ادھر الجزیرہ کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے بالائی الجلیل میں واقع صہیونی بستی "المطلہ” کی طرف 2 راکٹ فائر کئے گئے۔

دوسری جانب صیہونی رجیم کے ایک ڈرون نے لبنان کی جنوبی سرحدی پٹی کے قصبے "مارون الراس” کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین اور لبنان کے درمیان سرحدی پٹی کے قریب "دویو” اور بالائی الجلیل کے مقبوضہ علاقے میں خطرے کا سائرن بج گیا۔

About خاکسار

Check Also

ملک بھر میں عید الاضحٰی مذہبی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت نبوی کی پیروی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے