Breaking News
Home / اخبار / دہلی سمیت ہندوستان کے دیگر شہروں میں کسانوں کا احتجاجی دھرنا

دہلی سمیت ہندوستان کے دیگر شہروں میں کسانوں کا احتجاجی دھرنا

ہندوستان کے کسانوں کی تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں آل انڈیا اجلاس کے تحت دہلی اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی دھرنا دیا ہے۔

 سحر اردو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی دہلی میں ہندوستان کے کسانوں کی تنظيموں نے چھبیس نومبر سے یہ دھرنا دے رکھا ہے جس کا آج تیسرا دن ہے – کسان تنظيموں کا کہنا ہے کہ زراعت اور کسانوں سے متعلق تین قوانین کو واپس لینے کے مرکزی حکومت کے اعلان کوتین سال ہوگئے ہیں لیکن اس وقت کے ان کے کسی بھی مطالبے کو پورا نہيں کیا گیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے دھرنے دہلی کے ساتھ ساتھ چندی گڑھ ، پنچکولا ، شملہ ، دہرہ دون، لکھنو، پٹنہ، گوہاٹی کولکتہ چنئی اور ملک کے دیگر شہروں میں دیئے جارہے ہیں ۔

کسان لیڈر راکیش ٹیکٹ کا کہنا ہے کہ ان کی تحریک اس وقت ملک کی چوبیس ریاستوں میں جاری ہےکسانوں کا کہنا ہے کہ اگران کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو یہ دھرنا اور بھی زیادہ ہوسکتا ہے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے قرضے معاف کئے جائيں اور ایم ایس پی بحال کی جائے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے