Breaking News
Home / اخبار / ایران اور پاکستان کا مشترکہ گیس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر اتفاق

ایران اور پاکستان کا مشترکہ گیس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر اتفاق

ایران اور پاکستان کے وزارئے توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر کام آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

  ایران میں بین الاقوامی توانائی کی نمائش کے 23ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے ایران کے دورے کے بعد پاکستان کے وزیر توانائی محمد علی نے ایران کے ساتھ گیس کے مشترکہ منصوبے کی تعمیر کے لیے اپنے ملک کے عزم کو پورا کرنے کا وعدہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے توانائی حکام ایران کی گیس پائپ لائن کی پاکستان تک ترسیل کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں نے جامع اور مشترکہ حکمت عملی کے بارے میں اتفاق کای اس سلسلے میں توانائی کے شعبے کے اعلی عہدیدار اگلے دو سے تین مہینوں کے دوران ملاقات کریں گے۔

محمد علی نے مزید کہا کہ گوادر کو بجلی کی فراہمی کے بعد پاکستان ایران سے مزید بجلی سپلائی کرسکے گا۔

اپنے دورہ تہران کے موقع پر پاکستانی وزیر توانائی نے ایرانی ہم منصب سمیت اعلی ایرانی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران ایرانی وزیر توانائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے