Breaking News
Home / اخبار / بیت المقدس میں مزید یہودیوں کو آباد کرنے کا صہیونی منصوبہ

بیت المقدس میں مزید یہودیوں کو آباد کرنے کا صہیونی منصوبہ

فلسطین کے وکلاء کی ایک تنظیم نے بیت المقدس میں صہیونی حکومت کے ناپاک منصوبے کے بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں یہودی کالونی آباد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

  القدس العربی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی انتہا پسند جماعت عطرت کوہنہم مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں راس العامود اور ابودیس کے درمیان یہودی کالونی کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرنا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ اسی جماعت نے 20 سال پہلے بھی یہودی آبادکاری کے منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت یہ منصوبہ ناکام رہا تھا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے اور ابودیس ٹاؤن کے درمیان رابطہ قطع کرنا ہے۔

صہیونی حکومت فلسطینی آبادی کو منتشر کرنے اور صہیونیوں کی آبادکاری کے لئے مقبوضہ علاقوں میں چھاپے اور زمینوں پر قبضے کی کوشش کرتی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم اور غیر منصفانہ اقدامات پر خاموش ہیں

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے