Breaking News
Home / اخبار / قطر میں اسرائیل مخالف عوامی جذبات پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل: قطر غاصب صہیونیوں کے خلاف رائے عامہ کی نفرت کے میدان میں بدل گیا ہے

قطر میں اسرائیل مخالف عوامی جذبات پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل: قطر غاصب صہیونیوں کے خلاف رائے عامہ کی نفرت کے میدان میں بدل گیا ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر کے عالمی ورلڈ کپ میں صہیونیوں کے خلاف عوامی رد عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ غاصب اسرائیلی حکومت اس وقت اقوام عالم میں منفور ترین حکومت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فارسی زبان میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ قطر میں جاری 2022ء فٹبال ورلڈ کپ ایک نمائش بن گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رائے عامہ کس طرح صہیونی نسل پرست اور قابض حکومت سے نفرت کرتی ہے اور فلسطین کاز کے ساتھ اقوام کی یکجہتی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قطر میں جاری فیفا 2022ء ورلڈ کپ، صہیونی نسل پرست غاصب حکومت کے خلاف نفرت و بیزاری اور فلسطینی کاز کے ساتھ اقوام عالم کی یکجہتی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ عرب حکومتوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں کے باوجود بھی عرب ممالک کی اسرائیل کے خلاف نفرت اور بیزاری ختم نہیں ہوئی۔

کنعانی نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض حکومت سے اقوام عالم نفرت کرتی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے