Breaking News
Home / اخبار / کابل میں پل خشتی میں واقع جامع مسجد پر دستی بم سے حملہ/ 6 افراد زخمی

کابل میں پل خشتی میں واقع جامع مسجد پر دستی بم سے حملہ/ 6 افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پل خشتی میں واقع جامع مسجد پرنماز ظہرین کے دوران دستی بم سے حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پل خشتی میں واقع جامع مسجد پرنماز ظہرین کے دوران  دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کابل میں سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد پر دستی بم اس وقت پھینکا گیا جب لوگ نماز ادا کررہے تھے بم پھٹنے کے نتیجے میں 6 نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔

بعض ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے