Breaking News
Home / اخبار / یوم نکبت پر ایران کی وزارت خارجہ کا ردعمل؛ ناجائز صیہونی ریاست کا قیام صدی کا بدترین سانحہ قرار

یوم نکبت پر ایران کی وزارت خارجہ کا ردعمل؛ ناجائز صیہونی ریاست کا قیام صدی کا بدترین سانحہ قرار

ایران کی وزارت خارجہ نے چودہ مئی مطابق یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا جس میں فلسطین کی آزادی اور اسکی حمایت کے لئے دنیا کے تمام حریت پسندوں اور امت اسلامیہ کے آپسی اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔

  ایران کی وزارت خارجہ نے چودہ مئی مطابق یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا جس میں فلسطین کی آزادی اور اسکی حمایت کے لئے دنیا کے تمام حریت پسندوں اور امت اسلامیہ کے آپسی اتحاد پر زور دیا گیا ہے۔ بیان میں آیا ہے ناجائز صیہونی ریاست کا نحس عنصر، گزشتہ ایک صدی کے دوران سب سے طولانی اور المناک سیاسی و انسانی بحران کے وجود میں آنے، وسیع بد امنی، فلسطینی سرزمین پر منصوبہ بند طریقے سے ناجائز قبضے، اسکے باشندوں کی نسل کشی اور انکے بدیہی اور ابتدائی ترین حقوق کے پامال ہونے کا سبب بنا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ نسل پرست صیہونی حکومت فلسطینی سرزمین کے اصل مالکان ہوتے ہوئے دسیوں لاکھ فلسطینیوں کی دربدری کا باعث بنی ہے اور اس جرائم پیشہ رجیم کی قتل عام کرنے والی مشینری کبھی تھمی نہیں ہے اور کفرقاسم، صبرا و شتیلا اور دیر یاسین کے قتل عام کے واقعات، ہزاروں فلسطینی و لبنانی باشندوں کا قتل، فلسطین کے ساتھ ساتھ اسکے قرب و جوار کے دیگر ممالک کے بعض علاقوں پر ناجائز قبضہ یہ صرف اس جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے بہیمانہ اقدامات کی چند ایک مثالیں ہیں جو عالمی برادری کی خاموشی اور اس رجیم کے درپردہ اور آشکارا حامی ملکوں کی نگرانی میں رقم ہوئی ہیں۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ آج صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ اپنے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے