Breaking News
Home / اخبار / یورپ افغانستان میں امدادی کاموں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنا چھوڑدے، ایران

یورپ افغانستان میں امدادی کاموں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنا چھوڑدے، ایران

ایرانی نمائندہ برائے افغان امور نے افغانستان میں یورپی ممالک کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ امدادی کاموں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال نہ کرے۔

 ، افغانستان کے امور کے لئے ایرانی نمائندے حسن کاظمی قمی نے یورپی یونین کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ یورپی ممالک افغانستان میں امدادی کاموں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے یورپی یونین کے نمائندے سے ملاقات حوصلہ افزا رہی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ممالک افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کام کرنا چاہتے ہیں تو امدادی کاروائیوں کو خطے کے ممالک کے باہمی تعلقات میں رخنہ ڈالنے کے لئے استعمال نہ کریں۔ یورپی ممالک افغانستان میں امدادی کاموں کو بہانہ بناکر خطے کے ممالک کے باہمی تعلقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے