Breaking News
Home / اخبار / ہماری شرائط کے بغیر کسی یرغمالی کو رہا نہیں کیا جائے گا، ابوعبیدہ

ہماری شرائط کے بغیر کسی یرغمالی کو رہا نہیں کیا جائے گا، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامی ہماری شرائط کو قبول کئے بغیر کسی بھی یرغمالی کو چھڑا نہیں سکتے۔

  الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ دس دنوں کے دوران صہیونی فوج کے 180 جنگی آلات کو تباہ کیا گیا ہے۔

ابوعیبدہ نے کہا ہے کہ مزاحمتی جوانوں نے صہیونی شہر عسقلان پر میزائل حملے کئے ہیں جبکہ غزہ کے شمال اور جنوب میں گھات لگاکر حملے کرکے صہیونی کو عقب نشینی پر مجبور کیا گیا ہے۔ اگر حملے جاری رہیں تو صہیونی فوج کو شدید نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ سے مقاومت کا صفایا کرنے کا اسرائیلی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گا۔

ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامی حماس کے پاس یرغمال اسرائیلیوں کو چھڑانے کی ہمت نہیں رکھتے۔ یرغمالیوں کی رہائی ہماری شرائط کو قبول کرنے کے علاوہ کسی بھی طریقے سے ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے القسام کے کارکنوں کو الرٹ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں ہونے والے واقعات سے واضح ہوگیا کہ نتن یاہو اور ان کی کابینہ سمیت صدر جوبائیڈن بھی صہیونی یرغمالیوں کو چھڑانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے